الیگزینڈرزویروف اور لورینزو موسیٹی چائنا اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بیجنگ ۔29ستمبر (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف اور اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 28 سالہ عالمی نمبر تھری جرمنی کے الیگزینڈر زویروف نے مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں فرانسیسی …

بیجنگ ۔29ستمبر (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف اور اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 28 سالہ عالمی نمبر تھری جرمنی کے الیگزینڈر زویروف نے مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں فرانسیسی کھلاڑی کورینٹین موٹیٹ کو شکست دی جبکہ اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی نے مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں فرانس کے حریف کوالیفائر کھلاڑی ایڈرین مینارینو کو ہرا کر ٹاپ ایٹ میں جگہ پکی کی ۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نیشنل ٹینس سینٹرمیں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 28 سالہ عالمی نمبر تھری جرمنی کے الیگزینڈر زویروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانسیسی کھلاڑی کورینٹین موٹیٹ کو 5-7، 6-3 اور 3-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں الیگزینڈرزویروف کا مقابلہ روس کے حریف کھلاڑی ڈینیئل مدویدیف سے ہوگا۔ ایک اور میچ میں 23 سالہ اٹلی کے ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیٹی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے حریف کوالیفائر کھلاڑی ایڈرین مینارینو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور 3-6سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔