مانسہرہ پولیس کی کارروائی ، 2 منشیات فروش گرفتار

ایبٹ آباد۔ 29 ستمبر (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے کارروائی کے دوران 2 منشیات فروش بھائیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 7 کلو سے زائد چرس اور پستول برآمد کر لیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش بھائیوں محمد ندیم سے 3 کلو 702 گرام چرس جبکہ محمد شاہد سے 3 کلو 306 گرام چرس اور ایک پستول برآمد کر لیا۔ …

ایبٹ آباد۔ 29 ستمبر (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے کارروائی کے دوران 2 منشیات فروش بھائیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 7 کلو سے زائد چرس اور پستول برآمد کر لیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش بھائیوں محمد ندیم سے 3 کلو 702 گرام چرس جبکہ محمد شاہد سے 3 کلو 306 گرام چرس اور ایک پستول برآمد کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔