نیویارک۔29ستمبر (اے پی پی):نیو یارک کی فضاءپاکستانی پرچموں اور "پاکستان زندہ آباد" کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے باہر وزیرِاعظم اور افواجِ پاکستان کے ساتھ والہانہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔اوورسیز پاکستانیوں نے موبائل ڈیجیٹل ٹرکوں پر پاک فوج اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں پیغامات نشر کئے ۔ نیویارک کی شاہراہوں پر موبائل ٹرکوں پر آویزاں پاک فوج …
اوورسیز پاکستانیوں کا سیاسی و عسکری قیادت کو عالمی سطح پر شاندار خراج تحسین
نیویارک۔29ستمبر (اے پی پی):نیو یارک کی فضاءپاکستانی پرچموں اور "پاکستان زندہ آباد” کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے باہر وزیرِاعظم اور افواجِ پاکستان کے ساتھ والہانہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔اوورسیز پاکستانیوں نے موبائل ڈیجیٹل ٹرکوں پر پاک فوج اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں پیغامات نشر کئے ۔
نیویارک کی شاہراہوں پر موبائل ٹرکوں پر آویزاں پاک فوج کی جرأت، بہادری اور قربانیوں کے مناظر سب کی نگاہوں کا مرکزبنے رہے۔اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے معرکہ حق میں قوم کا وقار بلند کیا،اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے معرکہ حق میں تاریخی فتح کو پاکستان کی عظیم کامیابی قرار دیا۔
انہوں نےکشمیری عوام کے حق میں جرأت مندانہ موقف اپنانے پر وزیرِاعظم اور افواجِ پاکستان کی قیادت کو سراہا ۔اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری پر قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کیا۔
پاکستانی کمیونٹی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو عالمی فورمز پر پاکستان کی عزت اور ساکھ بلند کرنے کا سبب قرار دیا۔اوورسیز کمیونٹی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیاں ہر پاکستانی کے دل میں فخر اور محبت کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔









