وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سینئر صحافی امتیاز میر کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی امتیاز میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتیاز میر کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم …

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی امتیاز میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتیاز میر کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم امتیاز میر کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا ءفرمائے۔