اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم جنوب مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بہاولنگر اور مٹھی …
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم جنوب مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بہاولنگر اور مٹھی میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت تربت 46، لسبیلہ 42 اور سبی میں 41 ریکارڈکیا گیا۔









