رولیکس شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے چین میں شروع ہوگا

بیجنگ۔30ستمبر (اے پی پی):رولیکس شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 14 واں ایڈیشن یکم کتوبر سے چین کے شہر شنگھائی کے کیزہونگ فاریسٹ سپورٹس سٹی ایرینا میں شروع ہوگا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے کھیلے جاتے ہیں ۔ اے ٹی پی ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے لئے ہسپانوی بین …

بیجنگ۔30ستمبر (اے پی پی):رولیکس شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 14 واں ایڈیشن یکم کتوبر سے چین کے شہر شنگھائی کے کیزہونگ فاریسٹ سپورٹس سٹی ایرینا میں شروع ہوگا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے کھیلے جاتے ہیں ۔ اے ٹی پی ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے لئے ہسپانوی بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز کو ٹاپ سیڈڈ قرار دیا گیا ہے ۔

اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹو جینک سنر کو سیکنڈ سیڈڈ،جرمنی کے ٹینس سٹار الیگزینڈرزویروف کو تھرڈ سیڈڈ جبکہ سربین ٹینس سٹار اور بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوویک جوکووچ کو فورتھ سیڈ قرار دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ آئوٹ ڈور ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹو جینک سنر اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔اے ٹی پی ٹورنامنٹ 12ا کتوبر کو اختتام پذیر ہوگا۔