فارمولاون چیمپئن لیوس ہملٹن کا اپنے پالتو کتے کی موت پر جذباتی ردعمل

لندن ۔30ستمبر (اے پی پی):سات مرتبہ کے فارمولا ون چیمپئن لیوس ہملٹن نے اپنے پیارے کتے ’’روزکو‘‘ کی وفات پر جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کے دل جیت لئے ۔ بی بی سی کے مطابق روزکو لیوس ہملٹن کا 12 سالہ فرانسیسی بل ڈاگ تھا، گزشتہ ہفتے نمونیا کے باعث ہسپتال میں داخل رہا اور چار دن لائف سپورٹ پر رہنے کے بعد اتوار کی شام ہملٹن کی بانہوں …

لندن ۔30ستمبر (اے پی پی):سات مرتبہ کے فارمولا ون چیمپئن لیوس ہملٹن نے اپنے پیارے کتے ’’روزکو‘‘ کی وفات پر جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کے دل جیت لئے ۔ بی بی سی کے مطابق روزکو لیوس ہملٹن کا 12 سالہ فرانسیسی بل ڈاگ تھا، گزشتہ ہفتے نمونیا کے باعث ہسپتال میں داخل رہا اور چار دن لائف سپورٹ پر رہنے کے بعد اتوار کی شام ہملٹن کی بانہوں میں ہمیشہ کے لیے سو گیا۔40 سالہ ہملٹن نے انسٹاگرام پر اپنے 40.8 ملین فالوورز کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا ’’سب سے مشکل فیصلہ‘‘ تھا کہ وہ روزکو کو سکون کی نیند سلا دیں۔

انہوں نے لکھا "وہ آخر وقت تک لڑتا رہا، اور کبھی ہار نہیں مانی۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ایک ایسے خوبصورت وجود کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع ملا۔ روزکو صرف ایک پالتو جانور نہیں، بلکہ ایک سچا دوست اور میری روح کا ساتھی تھا۔”ہملٹن نے 2013 میں روزکو اور ایک اور بل ڈاگ ’’کوکو‘‘ کو اپنایا تھا۔کوکو 2020 میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔ روزکو کی موت پر ہملٹن نے کہا کہ یہ پہلا موقع تھا کہ انہیں کسی پالتو جانور کو الوداع کہنے کا فیصلہ کرنا پڑا، جو کہ ان کے لئے ایک انتہائی تکلیف دہ تھا۔انہوں نے مزید کہاکہ "محبت کرنے اور بدلے میں محبت پانے کا تجربہ زندگی کے سب سے خوبصورت لمحات میں سے ہے۔

روزکو نے مجھے وہ محبت دی جو لفظوں میں بیان نہیں کی جا سکتی۔سوشل میڈیا پر جاری تصاویر اور یادوں کے ذریعے ہملٹن نے روزکو کی زندگی کے خوشگوار لمحات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا، اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے برسوں تک روزکو سے محبت کا اظہار کیا۔یہ واقعہ نہ صرف ہملٹن کے مداحوں کے لیے جذباتی لمحات لے آیا، بلکہ ہر اُس شخص کے لئے بھی دل کو چھو جانے والا ہے جو کسی پالتو دوست کی جدائی کا درد جانتا ہے۔