اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 83 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 83 ہزار 100 کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 700 کیوسک،خیرآباد پل میں پانی کی آمد 60 …
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

مزید خبریں
اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 83 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 83 ہزار 100 کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 700 کیوسک،خیرآباد پل میں پانی کی آمد 60 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 60 ہزار 600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 5 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 300 کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد ایک لاکھ ایک ہزار 200 کیوسک اوراخراج 95 ہزار 900 کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 20 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 4 ہزار 500 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 35 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 9 ہزار 900 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد ایک لاکھ 5 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 52 ہزار کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 3 لاکھ 35 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 18 ہزار 600 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 16 ہزار کیوسک اور اخراج 5 ہزار کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد 73 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 58 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعداد و شمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.728 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1240.75 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.175 ملین ایکڑ فٹ اورچشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 649.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.311 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








