صدر اسلامی یونیورسٹی کا طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے ہفتہ وار سٹوڈنٹ فورم کا آغاز

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے طلبہ کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے ہفتہ وار سٹوڈنٹ فورم کا آغاز کر دیا ہے۔پہلا سیشن یونیورسٹی کے نیو کیمپس (H-10) میں واقع مرکزی لائبریری کے سیمینار روم میں منعقد ہوا جو صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہا۔اس سیشن میں طلبہ و طالبات …

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے طلبہ کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے ہفتہ وار سٹوڈنٹ فورم کا آغاز کر دیا ہے۔پہلا سیشن یونیورسٹی کے نیو کیمپس (H-10) میں واقع مرکزی لائبریری کے سیمینار روم میں منعقد ہوا جو صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہا۔اس سیشن میں طلبہ و طالبات نے ٹرانسپورٹ، کلاس رومز کی حالت، ہیٹنگ و کولنگ سسٹم، فرنیچر، ریسرچ کے مواقع، تعلیمی رہنمائی، ہاسٹل سہولیات، فیسوں کے مسائل، کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں سے متعلق اپنے مسائل پیش کیے۔

یہ اوپن فورم طلبہ کو یونیورسٹی کی اعلیٰ قیادت تک براہِ راست رسائی فراہم کرتا ہے اور مسائل کے اندراج اور ان کے حل کی واضح حکمت عملی پیش کرتا ہے۔اس موقع پر صدر جامعہ نے کہا کہ میں یہاں آپ کی خدمت کے لیے ہوں، آپ کے مسائل سننا اور ان کا فوری حل میری اولین ترجیح ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ فورم ہر ہفتے باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا تاکہ طلبہ اور انتظامیہ کے درمیان موثر رابطہ قائم رہے۔