سیلاب متاثرہ علاقوں میں 51 گرڈ اور 585 فیڈرز متاثر ہوئے، 417 فیڈر مکمل ، 165 جزوی طور پر بحال کر دیئے گئے، پاور ڈویژن

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):سیلاب متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 585 فیڈرز متاثر ہوئے، 417 فیڈر مکمل اور 165 جزوی طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں۔ پاور ڈویژن کی یکم اکتوبر تک کی جاری رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں 71 مکمل اور 10 جزوی طور پر بحال کردئیے گئے ہیں، فیسکو …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):سیلاب متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 585 فیڈرز متاثر ہوئے، 417 فیڈر مکمل اور 165 جزوی طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں۔ پاور ڈویژن کی یکم اکتوبر تک کی جاری رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں 71 مکمل اور 10 جزوی طور پر بحال کردئیے گئے ہیں، فیسکو کے زیرِ انتظام علاقے فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ اور میانوالی میں بجلی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے،

لیسکو کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 66 مکمل اور 1 جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں، لیسکو کے 150 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام تقریباً 2 اکتوبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے، لیسکو کے زیرِ انتظام علاقے لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل۔ رپورٹ کے مطابق میپکو کے 181 متاثرہ فیڈرز میں سے 64 مکمل اور 114 جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے، میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع ہو جائے گا، گیپکوکے کے 11 گرڈز اور 103فیڈرزمتاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں سے 102 فیڈرز مکمل اور 1 جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں،

گیپکو کے 3 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی بحالی کا کام سیلاب کا پانی اترنے پر مکمل کر لیا جائے گا۔ اسی طرح پیسکو کے 90 فیڈرز مکمل اور 1 جزوی طور پر بحال کردئیے گئے ہیں، پیسکو کے زیرِ انتظام علاقے سوات، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، مزید برآں ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 18 متاثرہ فیڈرز مکمل طور پر بحال جبکہ سیپکو کے 44 متاثرہ فیڈرز میں سے 6 مکمل اور 38 عارضی طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں۔