اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت بدھ کو یہاں ایک اجلاس ہوا جس میں علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بات چیت کا محور تجارت، کامرس، کنیکٹیوٹی، توانائی اور عوام سے عوام کے تبادلے میں تعاون کو مضبوط بنانے پر مرکوز رہا۔ نائب …
پاکستان علاقائی ترقی اور اجتماعی بہبود کے فروغ میں تعاون جاری رکھے گا، نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت بدھ کو یہاں ایک اجلاس ہوا جس میں علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بات چیت کا محور تجارت، کامرس، کنیکٹیوٹی، توانائی اور عوام سے عوام کے تبادلے میں تعاون کو مضبوط بنانے پر مرکوز رہا۔
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان علاقائی ترقی اور اجتماعی بہبود کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی فائدہ مند تعاون کو جاری رکھے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، اٹارنی جنرل منصور اعوان ، وزارت خزانہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔








