بھارتی میڈیا حقائق پر نہیں جھوٹ پر چلتا ہے ، کوئی غلط کام نہیں کیا ، بی سی سی آئی سے معافی مانگی نہ مانگوں گا ،محسن نقوی

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا حقائق پر نہیں جھوٹ پر چلتا ہے ، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ، بی سی سی آئی سے معافی مانگی اور نہ ہی مانگوں گا ۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں محسن نقوی نے کہا کہ بطور صدر اے سی سی میں اسی روز ٹرافی …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا حقائق پر نہیں جھوٹ پر چلتا ہے ، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ، بی سی سی آئی سے معافی مانگی اور نہ ہی مانگوں گا ۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں محسن نقوی نے کہا کہ بطور صدر اے سی سی میں اسی روز ٹرافی دینے کے لئے تیار تھا اور آج بھی تیار ہوں اگر و ہ واقعی اسے چاہتے ہیں تو خوش آمدید ،آئیں اور اے سی سی کے دفتر سے مجھ سےلے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں بھی سیاست کو گھسیٹ رہا ہے جو کھیل کی روح کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔

مزید خبریں