عوامی ایکشن کمیٹی کے شر پسندوں کا راولاکوٹ اور ڈڈیال میں پولیس پر حملہ

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):عوامی ایکشن کمیٹی کے شر پسندوں نے راولاکوٹ اور ڈڈیال میں پولیس پر حملہ کر دیا۔مسلح شر پسندوں نے چمیاتی، دیر کوٹ اور ڈڈیال کے علاقوں میں پولیس پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔مسلح شر پسندوں کی فائرنگ سے آزاد کشمیر پولیس کے تین بہادر سپاہی جس میں ایک اے ایس آئی بھی شامل ہے، شہید ہو گئے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح شر پسندوں …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):عوامی ایکشن کمیٹی کے شر پسندوں نے راولاکوٹ اور ڈڈیال میں پولیس پر حملہ کر دیا۔مسلح شر پسندوں نے چمیاتی، دیر کوٹ اور ڈڈیال کے علاقوں میں پولیس پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔مسلح شر پسندوں کی فائرنگ سے آزاد کشمیر پولیس کے تین بہادر سپاہی جس میں ایک اے ایس آئی بھی شامل ہے، شہید ہو گئے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح شر پسندوں کی اندھا دھند فائرنگ سے نو پولیس والے زخمی بھی ہیں ۔مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے متعدد شہری زخمی بھی ہیں ۔پولیس کے تمام شہید اور زخمی ہونے والوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے ۔عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ اس بات کا ثبوت ہے کے اس شر پسند جھتے کا مقصد آزاد کشمیر میں صرف اور صرف انتشار پھیلانا ہے۔

 

مزید خبریں