وفاقی محتسب کی ٹیم کا رفاہ یونیورسٹی کا ایڈووکیسی دورہ، وفاقی محتسب کے کام، طریق کار اور اہم اقدا مات کے با رے میں اساتذہ اور طلباء کو تفصیلی لیکچر دیا

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدا یت پر سینئر ایڈوائزر احمد فاروق کی سربرا ہی میں کنسلٹنٹ خالد سیال اور انوسٹی گیشن آ فیسر محمد جمیل پر مشتمل ٹیم نے رفاہ یونیورسٹی اسلام آ باد کا ایڈووکیسی دورہ کیا۔ ترجمان کے مطابق ایڈووکیسی دوروں کا مقصد وفاقی محتسب کے کام، طریق کا ر اور مینڈیٹ کے بارے میں آگا ہی میں اضا فہ کرنا ہے۔اس …

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدا یت پر سینئر ایڈوائزر احمد فاروق کی سربرا ہی میں کنسلٹنٹ خالد سیال اور انوسٹی گیشن آ فیسر محمد جمیل پر مشتمل ٹیم نے رفاہ یونیورسٹی اسلام آ باد کا ایڈووکیسی دورہ کیا۔ ترجمان کے مطابق ایڈووکیسی دوروں کا مقصد وفاقی محتسب کے کام، طریق کا ر اور مینڈیٹ کے بارے میں آگا ہی میں اضا فہ کرنا ہے۔اس موقع پر سینئر ایڈوائزر احمد فاروق نے وفاقی محتسب کے کام، طریق کار اور اہم اقدا مات کے با رے میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کو تفصیلی لیکچر کے دوران بتا یا کہ سرکا ری اداروں کی بد انتظا می ختم کر نے کے لئے وفاقی محتسب کا ادارہ اہم کر دار ادا کر رہا ہے۔ وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ پاکستان سرکا ری اداروں میں بدانتظا می کے خلا ف قا ئم کردہ سب سے پہلا ادارہ ہے۔ عوام کو مفت اور جلد انصاف کی فرا ہمی میں وفاقی محتسب کے کردار اور کا میا بیوں کو دیکھتے ہو ئے بعد ازاں ٹیکس، بینکنگ، انشو رنس، صو بوں اور خوا تین کی ہرا سیت کے خلا ف محتسب کے ادارے قا ئم کئے گئے۔

انہوں نے بتا یا کہ وفاقی محتسب میں سال 2024ء کے دوران 226,373 شکایات آئیں جن میں سے 223198 شکایات کے فیصلے کئے گئے جو کہ نہ صرف پا کستان بلکہ دنیا بھر میں ایک ریکا رڈ ہے جبکہ سال رواں کے دوران اب تک دو لا کھ سے زا ئد شکایات مو صول ہو چکی ہیں جس سے اندا زہ لگا یا جا سکتا ہے کہ اس سال کے اختتام تک شکایات کی تعداد اڑھا ئی لا کھ سے تجاوز کر جا ئے گی۔ انہوں نے طلبا ء اور اسا تذہ کو مزید بتایا کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کی عما رت میں ایشین امبڈسمین ایسو سی ایشن (اے او اے) کا دفتر بھی قائم ہے۔ اے او اے کا قیام 1996ء میں پاکستان کی کو ششوں سے عمل میں آیا اور اس کی صدا رت زیا دہ ترپا کستان کے پا س ہی رہی۔ اب بھی پاکستان کے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی اے او اے کے صدر ہیں۔ لیکچر کے اختتا م پریونیورسٹی کے طلبا ء نے وفاقی محتسب کے با رے میں سوالات کے ذریعے معلو مات حا صل کیں۔

یونیورسٹی کی ڈا ئریکٹر ڈاکٹر ثروت جمیلہ نے وفد کا شکریہ ادا کر تے ہوئے سرکاری اداروں کی بدانتظامی کے خلا ف عوام النا س کی شکا یات کے ازالے اور ملک میں گڈگورننس کے قیام کے سلسلے میں وفاقی محتسب کی کارکردگی کوحیران کن قرار دیا اور کہا کہ ہمیں معلوم نہ تھا کہ پا کستان میں ایسے ادارے بھی موجود ہیں، ہمیں اس دورے سے بہت کچھ جاننے اور سیکھنے کو ملا ہے۔

 

مزید خبریں