اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات اور سانوبر انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے سفیر اعزاز احمد چوہدری کی تصنیف ’’پاکستان-بھارت تعلقات: ٹوٹا ہوا ماضی، غیر یقینی مستقبل‘‘ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت شعبہ سیاسیات کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نور فاطمہ نے کی جنہوں نے کتاب کو پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے مطالعے میں ایک اہم …
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں پاکستان-بھارت تعلقات پر کتاب کی تقریب رونمائی کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات اور سانوبر انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے سفیر اعزاز احمد چوہدری کی تصنیف ’’پاکستان-بھارت تعلقات: ٹوٹا ہوا ماضی، غیر یقینی مستقبل‘‘ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت شعبہ سیاسیات کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نور فاطمہ نے کی جنہوں نے کتاب کو پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے مطالعے میں ایک اہم اضافہ قرار دیا۔
سابق سفیر نغمانہ ہاشمی نے کتاب کو مستند اور معتبر ذرائع پر مبنی قرار دیتے ہوئے اسے ایک غیر جانبدار اور حقیقت پسندانہ تجزیہ قرار دیا۔ مصنف سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کتاب کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’دوست بدلے جا سکتے ہیں لیکن ہمسائے نہیں‘‘۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن بقائے باہمی ناگزیر ہے، خاص طور پر جب دونوں ایٹمی طاقتیں ہوں اور دنیا گلوبلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہو۔سانوبر انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر قمر چیمہ نے اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک کو سراہا اور قومی امور پر تحقیق پر مبنی بیانیے کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر منظور خان آفریدی نے کہا کہ یہ کتاب مصنف کے سفارتی تجربات کا نچوڑ ہے جو نہ صرف تاریخی پس منظر فراہم کرتی ہے بلکہ مستقبل کے لیے ایک رہنما اصول بھی پیش کرتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا جس میں مقررین نے طلباء کو پاکستانی محققین کے تحقیقی کام سے مستفید ہونے اور اس میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔








