اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):نسٹ انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز (نپس) کے زیر اہتمام اسلام آباد سمپوزیم 2025 جناح آڈیٹوریم نسٹ میں 15 اور 16 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا۔ اس سال سمپوزیم کا موضوع ’’گلوبل نارتھ اور گلوبل سائوتھ کے درمیان تعلقات کو متوازن کرنا: چیلنجز اور مواقع‘‘ ہے جس میں دنیا بھر سے ماہرین، دانشور اور پالیسی ساز شرکت کریں گے۔ تقریب کا مقصد عالمی سطح پر شمالی …
نسٹ انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے زیر اہتمام اسلام آباد سمپوزیم 15 اور 16 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):نسٹ انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز (نپس) کے زیر اہتمام اسلام آباد سمپوزیم 2025 جناح آڈیٹوریم نسٹ میں 15 اور 16 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا۔ اس سال سمپوزیم کا موضوع ’’گلوبل نارتھ اور گلوبل سائوتھ کے درمیان تعلقات کو متوازن کرنا: چیلنجز اور مواقع‘‘ ہے جس میں دنیا بھر سے ماہرین، دانشور اور پالیسی ساز شرکت کریں گے۔
تقریب کا مقصد عالمی سطح پر شمالی اور جنوبی ممالک کے مابین بڑھتی ہوئی تفریق پر غور و فکر کرنا اور مستقبل کے لیے ایک بہتر، پائیدار حکمت عملی ترتیب دینا ہے، اس اہم ایونٹ کا انعقاد نپس اور حبیب بینک کے اشتراک سے کیا جائے گا۔ منتظمین کے مطابق سمپوزیم میں متنوع سیشنز، مکالمے اور پینل ڈسکشنز ہوں گی جن میں اہم بین الاقوامی اور قومی شخصیات شرکت کریں گی۔ عوام اور طلبہ کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔








