اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے جیوگرافک انفارمیشن سسٹمز (جی آئی ایس) پر مبنی ایک تربیتی کورس کا اعلان کیا گیا ہے۔ تین ماہ پر مشتمل یہ کورس آن لائن اور ویک اینڈ کلاسز پر مشتمل ہوگا جس میں صحت عامہ اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو جدید جی آئی ایس ٹیکنالوجی اور اس کی صحت عامہ میں ایپلی کیشنز کے …
ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی جانب سے جیوگرافک انفارمیشن سسٹمز پر مبنی تربیتی کورس کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے جیوگرافک انفارمیشن سسٹمز (جی آئی ایس) پر مبنی ایک تربیتی کورس کا اعلان کیا گیا ہے۔ تین ماہ پر مشتمل یہ کورس آن لائن اور ویک اینڈ کلاسز پر مشتمل ہوگا جس میں صحت عامہ اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو جدید جی آئی ایس ٹیکنالوجی اور اس کی صحت عامہ میں ایپلی کیشنز کے بارے میں عملی تربیت دی جائے گی۔
کورس میں جی آئی ایس کا تعارف، ڈیٹا کلیکشن کے طریقے، مقبول سافٹ ویئرز جیسے QGIS اور ArcGIS کا استعمال اور پریکٹیکل پراجیکٹس شامل ہوں گے۔ کورس مکمل کرنے پر شرکاء کو باقاعدہ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ داخلے کے خواہشمند امیدوار 10 اکتوبر تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی ویب سائٹ www.hsa.edu.pk یا ای میل [email protected] پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔








