اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔بدھ کو جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران فہد ہارون نے قائم مقام صدر کو ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا جن میں حکومت کی عوامی رسائی، موثر ابلاغ اور ڈیجیٹل …
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔بدھ کو جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران فہد ہارون نے قائم مقام صدر کو ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا جن میں حکومت کی عوامی رسائی، موثر ابلاغ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بہتر استعمال سے متعلق اقدامات شامل تھے۔
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے ان اقدامات کو سراہا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کی موثر حکمت عملی عوامی رابطے کو بہتر بنانے اور مثبت قومی بیانیہ فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ملاقات کے دوران فہد ہارون نے ڈیجیٹل میڈیا کے بدلتے ہوئے منظرنامے اور اس میں بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ان پلیٹ فارمز کو موثر، ذمہ دار اور تعمیری انداز میں استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔








