اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خضدار میں خفیہ اطلاع پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں، بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا قلع قمع ناگزیر ہے …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا خضدار میں خفیہ اطلاع پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خضدار میں خفیہ اطلاع پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں، بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا قلع قمع ناگزیر ہے
بھارتی سرپرستی میں سرگرم شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دہشت گردی کی بیخ کنی کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی پھیلانے والے شرپسند عناصر بہت جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔








