اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جرمنی کینامزد سفیر اِنا لیپل (Ina Lepel) نے ملاقات کی۔جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ملاقات کے دوران دوطرفہ سیاسی، تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات، ماحولیاتی اقدامات، ہنر مند افرادی قوت کی منتقلی، دفاع اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط …
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جرمنی کی نامزد سفیر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جرمنی کینامزد سفیر اِنا لیپل (Ina Lepel) نے ملاقات کی۔جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ملاقات کے دوران دوطرفہ سیاسی، تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات، ماحولیاتی اقدامات، ہنر مند افرادی قوت کی منتقلی، دفاع اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے سفیر کی پاکستان میں کامیاب سفارتی مدت کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔








