اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):سیلاب متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 585 فیڈرز متاثر ہوئے،429 فیڈر مکمل اور 152 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔ پاور ڈویژن کی جانب سے 2 اکتوبر تک کی جاری رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں 73 مکمل اور 8 کو جزوی طور پر بحال کر دیا …
سیلاب متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 585 فیڈرز متاثر ہوئے،429 فیڈر مکمل اور 152 جزوی طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں،پاور ڈویژن رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):سیلاب متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 51 گرڈ اور 585 فیڈرز متاثر ہوئے،429 فیڈر مکمل اور 152 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔ پاور ڈویژن کی جانب سے 2 اکتوبر تک کی جاری رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں 73 مکمل اور 8 کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ فیسکو کے زیرِ انتظام علاقے فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ اور میانوالی میں بجلی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، لیسکو کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 66 مکمل اور1 جزوی طور پر بحال ہوچکا ہے ۔
لیسکو کے 150 متاثرہ صارفین کےلئے بجلی کی بحالی کا کام تقریباََ 3 اکتوبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے، لیسکو کے زیرِ انتظام علاقے لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ میپکو کے 181 متاثرہ فیڈرز میں سے 74 مکمل اور 104 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں، میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع ہو جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق گیپکوکے کے 11 گرڈز اور 103فیڈرزمتاثر ہوئے ، متاثرہ فیڈرز میں سے 102 فیڈرز مکمل اور 1 جزوی طور پر بحال ہوچکا ہے ، گیپکو کے 3 متاثرہ صارفین کےلئے بجلی بحالی کا کام سیلاب کا پانی اترنے پر مکمل کر لیا جائے گا۔ اسی طرح پیسکو کے 90 فیڈرز مکمل طور پر بحال کردئے گئے ہیں۔ ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 18 متاثرہ فیڈرز مکمل طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔ سیپکو کے 44 متاثرہ فیڈرز میں سے 6 مکمل اور 38 عارضی طور پر بحال کر دئے گئے ہیں۔








