اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اور اب وقت ہے کہ نوجوانوں کو بااختیار بنا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔ وہ اسلام آباد میں جاری "تبدیل ہوتے سماجی و اقتصادی منظرنامے میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ٹیوٹ)" پر دو روزہ بین الاقوامی ڈائیلاگ سے خطاب کر …
بین الاقوامی ڈائیلاگ کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنانے کے لیے موثر حل تلاش کرنا ہے ،وفاقی وزیر تعلیم

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اور اب وقت ہے کہ نوجوانوں کو بااختیار بنا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔ وہ اسلام آباد میں جاری "تبدیل ہوتے سماجی و اقتصادی منظرنامے میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ٹیوٹ)” پر دو روزہ بین الاقوامی ڈائیلاگ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان کی 64 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے جو کہ ہمارے لیے ایک بہت بڑا سرمایہ ہے۔
ہر سال تقریباً 30 لاکھ نوجوان لیبر مارکیٹ میں شامل ہوتے ہیں اور اس ڈائیلاگ کا مقصد یہی ہے کہ ہم ان نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنانے کے لیے موثر حل تلاش کریں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پالیسی سازوں، ماہرین اور بین الاقوامی شراکت داروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ سیشن نہ صرف معلوماتی ہوگا بلکہ عملی اقدامات کی بنیاد بھی فراہم کرے گا۔ بین الاقوامی ڈائیلاگ کا مقصد نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر ایک پائیدار، جامع اور سبز معیشت کی تشکیل میں مدد دینا ہے جس میں یورپی یونین، نیوٹیک اور دیگر شراکت دار ادارے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔








