اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سےپاکستان میں ہنگری کے نئے مقرر ہونے والے سفیر ڈاکٹر زولٹن ورگا نے ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، دفاع اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں …
وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں ہنگری کے نئے مقرر ہونے والے سفیر ڈاکٹر زولٹن ورگا کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سےپاکستان میں ہنگری کے نئے مقرر ہونے والے سفیر ڈاکٹر زولٹن ورگا نے ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، تعلیم، دفاع اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان-ہنگری کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے سفیر کی کامیاب مدت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کی کوششوں کے لئے سفیر پر اعتماد کا اظہار کیا۔








