وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے پہلی بار غیر رسمی تعلیم کے طلبہ کے لیے تعلیمی معاون پیکج متعارف کرا دیا

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے پہلی بار غیر رسمی تعلیم (این ایف ای) کے طلبہ کے لیے تعلیمی معاون پیکج متعارف کرایا ہے۔ یہ پیکج بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے ماڈل سکول، کارلوٹ، بارہ کہو میں فراہم کیا گیا۔ وفاقی سیکرٹری تعلیم ندیم محبوب نے ڈائریکٹر جنرل بی ای سی ایس حمید خان نیازی کے ہمراہ سکول کا دورہ کیا اور طلبہ و …

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے پہلی بار غیر رسمی تعلیم (این ایف ای) کے طلبہ کے لیے تعلیمی معاون پیکج متعارف کرایا ہے۔ یہ پیکج بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے ماڈل سکول، کارلوٹ، بارہ کہو میں فراہم کیا گیا۔ وفاقی سیکرٹری تعلیم ندیم محبوب نے ڈائریکٹر جنرل بی ای سی ایس حمید خان نیازی کے ہمراہ سکول کا دورہ کیا اور طلبہ و اساتذہ میں یہ پیکج تقسیم کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری نے کہا کہ یہ اقدام غیر رسمی تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے اور اساتذہ و طلبہ کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اس تعلیمی پیکج میں کاپیاں، کتابیں، سٹیشنری، فلیش کارڈز، وائٹ بورڈ، اساتذہ کی ڈائری اور حاضری رجسٹر شامل ہیں۔ یہ سامان سول سوسائٹی کے تعاون سے فراہم کیا گیا ہے۔ ندیم محبوب نے بی ای سی ایس کے اساتذہ اور انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارت تعلیم اس نظام کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ ڈائریکٹر جنرل بی ای سی ایس کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا جنہوں نے اس اقدام کی کامیاب تکمیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وزارت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس طرح کے اقدامات کے ذریعے ملک بھر میں غیر رسمی تعلیم کو بہتر، مساوی اور سب کے لیے قابل رسائی بنایا جائے گا۔

 

مزید خبریں