اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد، فعال اور متحرک میڈیا جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے ناگزیر ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر ایم بی سومرو، نائب صدر عثمان خان کاکڑ، سیکرٹر ی …
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد، فعال اور متحرک میڈیا جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے ناگزیر ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر ایم بی سومرو، نائب صدر عثمان خان کاکڑ، سیکرٹر ی نوید اکبر، جوائنٹ سیکرٹر ی اورنگزیب کاکڑ، انفارمیشن سیکرٹر ی جاوید حسین، فنانس سیکریٹری شاکر عباسی اور گورننگ باڈی کے دیگر ارکان کو مبارکباد دی۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت اظہار رائے کے بنیادی، جمہوری اور آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے، آزاد، فعال اور متحرک میڈیا جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی کامیابی صحافتی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔ پارلیمان کی کارروائی عوام تک پہنچانے میں پی آر اے کے کردار کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر نے توقع ظاہر کی کہ پی آر اے کے نومنتخب عہدیداران صحافت کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیارات کو مزید فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے پی آر اے کے نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں گے۔








