لندن ۔3اکتوبر (اے پی پی):برطانوی پولیس نے مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت جاری کردی ہے ۔ بی بی سی کے مطابق حملہ آور کا نام جہاد الشامی تھا ۔ اس کی عمر 35 سا ل تھی اور وہ شامی نژاد برطانوی شہری تھا۔ اس نے ہیٹن پارک میں یہودی عبادت گاہ کے باہر لوگوں پر گاڑی چڑھا دی اور پھر راہگیروں پر چاقو …
برطانوی پولیس نے مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت جاری کردی

مزید خبریں
لندن ۔3اکتوبر (اے پی پی):برطانوی پولیس نے مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت جاری کردی ہے ۔ بی بی سی کے مطابق حملہ آور کا نام جہاد الشامی تھا ۔ اس کی عمر 35 سا ل تھی اور وہ شامی نژاد برطانوی شہری تھا۔ اس نے ہیٹن پارک میں یہودی عبادت گاہ کے باہر لوگوں پر گاڑی چڑھا دی اور پھر راہگیروں پر چاقو سے حملہ کیا۔
اسے پولیس نے موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔گریٹر مانچسٹر پولیس (جی ایم پی) نے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس واقعہ کے حوالے سے مزید تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے برطانوی وزیر اعظم کیر سٹارمر نے یہودی کیلنڈر کے مقدس ترین دن ، یوم کپور، پر یہودی عبادت گاہ پر ہونے والے اس حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
ملک بھر میں عبادت گاہوں کی حفاظت کے لئے "اضافی پولیس اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کیا جب کہ لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ دارالحکومت میں عبادت گاہوں کے اندر اور اس کے ارد گرد "ہائی ویزیبلٹی” پولیسنگ کو بڑھا یا جائے گا۔برطانیہ میں مقیم یہودی مذہبی رہنما چیف ربی ایفرائیم میرویس نے کہا کہ مانچسٹر حملہ ہماری سڑکوں، کیمپسز، سوشل میڈیا اور دیگر جگہوں پر یہودیوں سے نفرت کی بے لگام لہر کا افسوسناک نتیجہ تھا۔
یہودی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کیر سٹارمر نے کہا کہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں آپ کو اس تحفظ کی ضمانت دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا جس کے آپ مستحق ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آنے والے دنوں میں آپ برطانیہ کو ایک بدلا ہو ا ملک پائیں گے جہاں آپ کے لئے ہمدردی، شائستگی اور محبت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔








