سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے ضلع شیرانی میں کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 7دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی۔3اکتوبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 7دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔جمعہ کوآئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق یکم اکتوبر 2025 کو، سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کیا، جس میں بھارتی پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی …

راولپنڈی۔3اکتوبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 7دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔جمعہ کوآئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق یکم اکتوبر 2025 کو، سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کیا، جس میں بھارتی پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا محاصرہ کیا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں سات ہندوستانی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے،سکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسر شدہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اور دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کی توثیق کرتی ہیں۔

مزید خبریں