ابوظہبی۔3اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفراسٹرکچر سہیل محمد المزروعی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان انفراسٹرکچر کی ترقی اور ریل نظام کو جدید بنانے کے لیے دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق ابوظہبی میں’’گلوبل ریل اینڈ انفراسٹرکچر کانفرنس اینڈ ایگزیبیشن‘‘کے انعقاد کے موقع پر وزیر مملکت بلال …
وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفراسٹرکچر سہیل محمد المزروعی سے ملاقات، پاکستان میں ریل انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ابوظہبی۔3اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفراسٹرکچر سہیل محمد المزروعی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان انفراسٹرکچر کی ترقی اور ریل نظام کو جدید بنانے کے لیے دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق ابوظہبی میں’’گلوبل ریل اینڈ انفراسٹرکچر کانفرنس اینڈ ایگزیبیشن‘‘کے انعقاد کے موقع پر وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی یو اے ای حکومت کی دیگر شخصیات سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں۔
بلال اظہر کیانی نے بین الاقوامی نمائش کے دوران متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے پرتپاک استقبال پریو اے ای کے وزیرسہیل محمد المزروعی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے گلوبل ریل کانفرنس اور نمائش کے انعقاد کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور باہمی تعاون کے فروغ کا بہترین پلیٹ فارم قرار دیا۔ بلال اظہر کیانی نے متحدہ عرب امارات کے مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ انفراسٹرکچر خاص طور پر اتحاد ریل پروجیکٹ کی تعریف کرتے ہوئے سراہا۔
دونوں وزرا نے پاکستان میں ریل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی بات چیت کی۔ دونوں راہنماؤں نے خطے میں رابطوں کو بہتر بنانے، معاشی ترقی کے فروغ اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پائیدار حل کے مشترکہ وژن پر تبادلہ خیال کیا۔








