وفاقی وزیر داخلہ کا بلوچستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملائے۔اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، جس پر پوری قوم …

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملائے۔اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، جس پر پوری قوم ان کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ملک کو امن و استحکام کی راہ پر گامزن کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوں گی۔

مزید خبریں