اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کی نو منتخب ایگزیکٹو باڈی کے عہدیداران صدر ایم بی سومرو، نائب صدر محمد عثمان خان کاکڑ، سیکرٹری نوید اکبر، جوائنٹ سیکرٹری اورنگزیب کاکڑ، فنانس سیکرٹری شاکر عباسی، سیکرٹری اطلاعات جاوید حسین اور گورننگ باڈی کے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے ایک …
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کی نو منتخب ایگزیکٹو باڈی کے عہدیداران کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کی نو منتخب ایگزیکٹو باڈی کے عہدیداران صدر ایم بی سومرو، نائب صدر محمد عثمان خان کاکڑ، سیکرٹری نوید اکبر، جوائنٹ سیکرٹری اورنگزیب کاکڑ، فنانس سیکرٹری شاکر عباسی، سیکرٹری اطلاعات جاوید حسین اور گورننگ باڈی کے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ جمہوری روایات کے مطابق پی آر اے پی کے انتخابات کا خوش اسلوبی سے انعقاد خوش آئند ہے۔
پی آر اے پی کے نو منتخب عہدیداران کی کامیابی اُن پر پارلیمانی رپورٹرز کے اعتماد کا مظہر ہے۔امید ہے کہ پی آر اے پی کی نو منتخب باڈی پارلیمانی صحافیوں کے مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔پریس گیلری پارلیمان کا اہم جزو ہے۔پارلیمانی رپورٹرز عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ایوان میں عوامی اہمیت کی حامل قانون سازی کو عوام تک پہنچانے میں پارلیمانی رپورٹرز کا کلیدی کردار ہے۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے پی آر اے پی کی نو منتخب باڈی کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا ہمیشہ سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون رہا ہے۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے نو منتخب باڈی کی کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔








