اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومتی کمیٹی اور ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جمعہ کے بعد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق مذاکراتی عمل کے نتیجے میں آزاد کشمیر میں گزشتہ روز سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،حکومت پاکستان کی اعلیٰ سطح کی مذاکراتی کمیٹی مظفرآباد میں موجود ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کا آغاز نماز جمعہ کے بعد ہوگا۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز …
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومتی کمیٹی اور ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جمعہ کے بعد ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومتی کمیٹی اور ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جمعہ کے بعد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق مذاکراتی عمل کے نتیجے میں آزاد کشمیر میں گزشتہ روز سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،حکومت پاکستان کی اعلیٰ سطح کی مذاکراتی کمیٹی مظفرآباد میں موجود ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کا آغاز نماز جمعہ کے بعد ہوگا۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان،سینیٹر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری قمر زمان کائرہ، انجینئر امیر مقام اور طارق فضل چوہدری مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہیں۔
آزاد کشمیر کی حکومت کے نمائندے بھی مذاکراتی عمل میں شریک ہوں گے۔گزشتہ روز مرکزی کمیٹی سے ابتدائی بات چیت کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی دھیرکوٹ میں طویل مشاورت ہوئی۔وفاقی وزراء نے گزشتہ رات مذاکرات میں کامیابی کا امکان ظاہر کیا تھا۔








