ایبٹ آباد۔ 03 اکتوبر (اے پی پی):وائلڈ لائف ڈویژن ایبٹ آبادکے عملہ نے20 کالے بچھو سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے4 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔محکمہ وائلڈلائف ترجمان کے مطابق فارسٹ چیک پوسٹ،سلہڈ کے مقام پر سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 20 کالے بچھو برآمدکرکے انہیں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف خیبرپختونخوا وائلڈ لائف اینڈ بائیو ڈائیورسٹی ایکٹ 2015 کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا …
ایبٹ آباد،وائلڈ لائف ڈویژن کے عملہ نے20 کالے بچھو سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، 4 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 03 اکتوبر (اے پی پی):وائلڈ لائف ڈویژن ایبٹ آبادکے عملہ نے20 کالے بچھو سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے4 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔محکمہ وائلڈلائف ترجمان کے مطابق فارسٹ چیک پوسٹ،سلہڈ کے مقام پر سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 20 کالے بچھو برآمدکرکے انہیں گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف خیبرپختونخوا وائلڈ لائف اینڈ بائیو ڈائیورسٹی ایکٹ 2015 کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کنزرویٹر وائلڈ لائف، ہزارہ سرکل نے اس غیر قانونی سرگرمی کو روکنے کے لیے عملہ کی بروقت کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کو روکنے میں مدد ملتی ہے بلکہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کے لیے قدرتی وسائل کے تحفظ کے حوالے سے محکمہ کے عزم کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔








