اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 23 سے 24 اکتوبر کو اسلام آباد میں علاقائی ٹرانسپورٹ کے وزراء کی کانفرنس کے بارے میں جمعہ کو یہاں سفیروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ بریفنگ سیشن کی صدارت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے، تجارت میں …
نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، سفیروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کو علاقائی ٹرانسپورٹ کے وزراء کی کانفرنس کے بارے میں بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 23 سے 24 اکتوبر کو اسلام آباد میں علاقائی ٹرانسپورٹ کے وزراء کی کانفرنس کے بارے میں جمعہ کو یہاں سفیروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ بریفنگ سیشن کی صدارت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے، تجارت میں اضافہ اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں علاقائی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے علاقائی ممالک کی بھرپور شرکت کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطہ مشترکہ انفراسٹرکچر کے ذریعے تعاون اور ترقی کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات، علاقائی ممالک کے سفیروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ وزارت خارجہ اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔








