وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں محمد نواز شریف کے ترقی و خوشحالی کے وژن کو تکمیل تک پہنچانے کےلئے مل کر کام کیا جائے گا اور ان تمام اہداف کا حصول ممکن بنایا جائے گا جو محمد نواز شریف نے آزادکشمیر کی ترقی و خوشحالی کےلئے مقرر کئے تھے۔ …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں محمد نواز شریف کے ترقی و خوشحالی کے وژن کو تکمیل تک پہنچانے کےلئے مل کر کام کیا جائے گا اور ان تمام اہداف کا حصول ممکن بنایا جائے گا جو محمد نواز شریف نے آزادکشمیر کی ترقی و خوشحالی کےلئے مقرر کئے تھے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے وفاقی وزیر امور کشمیر سے یہاں ملاقات میں کی۔ ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے چوہدری محمد برجیس طاہر کو دوسری مرتبہ وفاقی وزیر امور کشمیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دوسری مرتبہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان مقرر ہونا محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی پارٹی قیادت کی جانب سے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے محمد نواز شریف، وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے بھرپور اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزادکشمیر میں محمد نواز شریف کے ترقی و خوشحالی کے وژن کی تکمیل کےلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف آزاد کشمیر کے عوام سے بے حد لگاﺅ رکھتے ہیں جس کا واضح ثبوت آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں دوگنا اضافہ اور آزاد کشمیر میں سی پیک منصوبے متعارف کرانا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply