نیب نے جدید ٹیکنالوجی کی حامل فورنزک سائنس لیبارٹری کو فعال کر دیا ہے،چیئرمین قمر زمان چوہدری

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ معاشرے کو بدعنوانی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے نیب نے جدید ٹیکنالوجی کی حامل فورنزک سائنس لیبارٹری کو فعال کر دیا ہے جس کا بنیادی مقصد نئے دور کے تقاضوں کے مطابق نیب کو بدعنوانی کے سدباب کی کوششوں میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ یہ بات انہوں نے نیب …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ معاشرے کو بدعنوانی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے نیب نے جدید ٹیکنالوجی کی حامل فورنزک سائنس لیبارٹری کو فعال کر دیا ہے جس کا بنیادی مقصد نئے دور کے تقاضوں کے مطابق نیب کو بدعنوانی کے سدباب کی کوششوں میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ یہ بات انہوں نے نیب کی فورنزک سائنس لیبارٹری کی کارگردگی کا جائزہ لینے کے بعد قومی احتساب بیورو کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ادارے کی کارگردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ قومی احتساب بیورو آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور میرٹ پر کام کرتے ہوئے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں پرعزم ہے اور بدعنوانی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (سی آئی ٹی) کا تصور رائج کیا گیا ہے جس کے تحت تحقیقاتی اور پراسیکیوشن افسران مل کرکام کرتے ہیں، اس کا بنیادی مقصد شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply