وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرکے بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے مقامی ہونے کے تاثر کو زائل کرنا چاہتا ہے‘ ایل او سی پر یکم جنوری 2013ءسے اب تک بھارتی فائرنگ سے …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرکے بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے مقامی ہونے کے تاثر کو زائل کرنا چاہتا ہے‘ ایل او سی پر یکم جنوری 2013ءسے اب تک بھارتی فائرنگ سے 66 شہری شہید ہوئے‘ یکم نومبر 2016ءسے اب تک بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر سیزفائر کی 319 خلاف ورزیاں کی گئیں‘ گزشتہ دنوں پاکستان کی پارلیمان میں نئے قائد ایوان کے انتخاب سے دنیا کو یہ پیغام گیا ہے کہ اس ملک میں حالات کیسے بھی ہوں آئین و قانون کی عملداری رہے گی۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران خالدہ منصور کے سوال کے جواب میں وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاک فوج کی جانب سے فوری جواب دیا جاتا ہے‘ پاکستان پہل نہیں کرتا۔ بھارت کشمیر کی جدوجہد آزادی کے اندرونی عنصر زائل کرنا چاہتا ہے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply