سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں کے لئے 35 ارب ڈالر میں ایک ڈالر بھی قرض شامل نہیں ، وزیر داخلہ احسن اقبال

سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں کے لئے 35 ارب ڈالر میں ایک ڈالر بھی قرض شامل نہیں ، انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے لئے آسان شرائط پر 25 سال کے لئے قرضہ دیا گیا ہے‘ وزیر داخلہ احسن اقبال اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں کے لئے 35 ارب ڈالر میں …

سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں کے لئے 35 ارب ڈالر میں ایک ڈالر بھی قرض شامل نہیں ، انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے لئے آسان شرائط پر 25 سال کے لئے قرضہ دیا گیا ہے‘ وزیر داخلہ احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں کے لئے 35 ارب ڈالر میں ایک ڈالر بھی قرض شامل نہیں ہے جبکہ انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے لئے آسان شرائط پر 25 سال کے لئے قرضہ دیا گیا ہے‘ اپوزیشن کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لئے نامزد ایک امیدوار نے سی پیک کے حوالے سے بہت سی غلط فہمیاں پھیلائیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مسرت احمد زیب کے سوال کے جواب میں مواصلات کے پارلیمانی سیکرٹری عالم داد لالیکا نے بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے بسمہ روڈ پراجیکٹ کی کل لمبائی 106 کلو میٹر ہے۔ ایکنک نے اپریل 17 میں ہونے والے اپنے اجلاس میں 19 ارب 18 کروڑ 84 لاکھ روپے کی لاگت سے اس پراجیکٹ کے پی سی ون کی منظوری دی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے انفراسٹرکچر کے تمام منصوبے انتہائی رعایتی نرخوں پر دیئے جارہے ہیں ان پر سود کی شرح بھی ایک سے ڈیڑھ فیصد تک ہے۔ اپوزیشن کے وزارت عظمیٰ کے ایک امیدوار نے سی پیک کے حوالے سے بہت غلط فہمیاں پیدا کیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply