حکومت فاٹا کی ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے، فاٹا میں ترقیاتی اقدامات کی خود نگرانی کروں گا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا کی ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے اور فاٹا میں ترقیاتی اقدامات کی وہ خود نگرانی کریں گے۔ انہوں نے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو

مزید خبریں
حکومت فاٹا کی ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے، فاٹا میں ترقیاتی اقدامات کی خود نگرانی کروں گا
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا کی ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے اور فاٹا میں ترقیاتی اقدامات کی وہ خود نگرانی کریں گے۔ انہوں نے یہ بات فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ان سے قومی اسمبلی میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی میں ساجد طوری، بلال رحمن، سیّد جی جی جمال، بسم اﷲ خان، الحاج شاہ جی گل آفریدی اور ناصر خان شامل تھے۔








