سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا اجلاس، تعلیم سے متعلق مختلف امور پر غور

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا جس میں تعلیم سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے کی۔ کمیٹی نے مختلف نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے انتظامی معاملات، فیسوں میں اضافہ، بھرتیوں اور مالیاتی مسائل کا جائزہ لیا۔ کمیٹی کو بعض اداروں میں غیر قانونی …

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا جس میں تعلیم سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے کی۔ کمیٹی نے مختلف نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے انتظامی معاملات، فیسوں میں اضافہ، بھرتیوں اور مالیاتی مسائل کا جائزہ لیا۔

کمیٹی کو بعض اداروں میں غیر قانونی بھرتیوں اور مالی بے ضابطگیوں سے متعلق شکایات بھی موصول ہوئیں جن پر آئندہ اجلاس میں مزید غور کیا جائے گا۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کو درپیش مالی مشکلات پر بھی بات کی گئی۔ کمیٹی نے اساتذہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔نجی سکولوں میں فیسوں کے تعین کے حوالہ سے پیرا کی پالیسی پر بھی بات ہوئی۔

پیرا نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ فیسوں میں 5 سے 8 فیصد اضافہ کی اجازت ہے اور والدین کو مخصوص وینڈرز سے خریداری پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق نصاب کی شمولیت اور اساتذہ کے لیے ٹول کٹ کی تیاری کو مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔ کمیٹی نے تمام اداروں پر زور دیا کہ وہ قانون کے مطابق کام کریں اور طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو ترجیح دیں۔