اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):سابق ہیڈ آف چیوننگ سکالرشپس برطانوی ہائی کمیشن پاکستان شہلا قیوم نے بحریہ یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلیمی وظائف کے مواقع پر ایک معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا۔ سیشن میں چیوننگ سکالرشپ سمیت مختلف عالمی سکالرشپس کے حصول کے طریقہ کار، اہلیت کے معیار اور تیاری کے اہم نکات پر روشنی ڈالی گئی۔ طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سوالات کے ذریعے …
بحریہ یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلیمی وظائف کے مواقع پر ایک معلوماتی سیشن کا انعقاد، شہلا قیوم نے اہم نکات پر روشنی ڈالی

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):سابق ہیڈ آف چیوننگ سکالرشپس برطانوی ہائی کمیشن پاکستان شہلا قیوم نے بحریہ یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلیمی وظائف کے مواقع پر ایک معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا۔ سیشن میں چیوننگ سکالرشپ سمیت مختلف عالمی سکالرشپس کے حصول کے طریقہ کار، اہلیت کے معیار اور تیاری کے اہم نکات پر روشنی ڈالی گئی۔ طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سوالات کے ذریعے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ شہلہ قیوم نے طلبہ کو دنیا بھر میں تعلیم کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی اور کہا کہ محنت، وژن اور درست رہنمائی سے بین الاقوامی اداروں تک رسائی ممکن ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس سیشن کو طلبہ کے لیے نہایت مفید قرار دیا اور شہلا قیوم کا شکریہ ادا کیا۔








