امریکی سفارتخانے پر حملہ فالس فلیگ آپریشن ،مقصد امریکا کے ساتھ منشیات کی سمگلنگ پر جاری تنازع کو مزید بھڑکانا ہے، وینزویلا

کراکس۔7اکتوبر (اے پی پی):وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دارالحکومت کراکس میں امریکی سفارتخانے پر حملہ کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیتےے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد امریکا کے ساتھ منشیات کی اسمگلنگ پر جاری تنازع کو مزید بھڑکانا تھا۔اے ایف پی کے مطابق اپنے ہفتہ وار ٹی وی پروگرام میں نکولس مادورو نے دعویٰ کیا کہ دو ذرائع (جن کے نام ظاہر نہیں کیے گئے) نے اس …

کراکس۔7اکتوبر (اے پی پی):وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دارالحکومت کراکس میں امریکی سفارتخانے پر حملہ کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیتےے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد امریکا کے ساتھ منشیات کی اسمگلنگ پر جاری تنازع کو مزید بھڑکانا تھا۔اے ایف پی کے مطابق اپنے ہفتہ وار ٹی وی پروگرام میں نکولس مادورو نے دعویٰ کیا کہ دو ذرائع (جن کے نام ظاہر نہیں کیے گئے) نے اس امکان پر اتفاق کیا کہ ایک مقامی دہشتگرد گروپ امریکی سفارتخانے میں بم نصب کرنا چاہتا تھا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدگی میں اضافہ کرنا تھا۔

وینزویلا کے مذاکراتی وفد کے سربراہ جورجے روڈریگس نے اس سے قبل کہا تھا کہ وینزویلا کی حکومت نے امریکی حکومت کوان انتہا پسندوں کی طرف سے سنگین خطرے سے آگاہ کیا تھا جنہوں نے سفارتخانے میں مہلک دھماکہ خیز مواد رکھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سفارتی مشن پر سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔نکولس مادورو نے کہاکہ امریکا کے ساتھ ان کے ملک کے اختلافات کے باوجود ان کے ملک میں امریکی سفارتخانہ محفوظ ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے حال ہی میں کیریبین میں جنگی جہاز اور طیارے بھیجے ہیں اور وینزویلا کے قریب کئی چھوٹی کشتیوں کو تباہ کیا ہے جنہیں مبینہ طور پر امریکا م میں منشیات سمگل کرنے میں ملوث قرار دیا گیا۔ ان حملوں میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہوئے۔ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کے اہلکاروں سے خطاب میں کہا تھاکہ ہم منشیات کو اس سطح پر روک رہے ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

نکولس مادورو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اصل مقصد رجیم چینج ہے۔ اس خطرے کے جواب میں وینزویلا نے اپنی سرحدوں پر ہزاروں فوجی تعینات کر دیے ہیں اور ہزاروں شہریوں کو ملیشیا میں شامل کر لیا ہے۔