اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 13اکتوبر سے کیا جائے گا ۔ انسدادِ پولیو پروگرام کے تحت پانچ سال سے کم عمر 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس مہم کے دوران 4 …
ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 13اکتوبر سے کیا جائے گا ،این ای او سی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 13اکتوبر سے کیا جائے گا ۔ انسدادِ پولیو پروگرام کے تحت پانچ سال سے کم عمر 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے، تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔ یہ مہم ہمارے اجتماعی عزم اور قومی ذمہ داری کی عکاس ہے، تاکہ ہم ہر بچے کو محفوظ بنا سکیں اور پاکستان کے روشن مستقبل کو یقینی بنا سکیں۔نہاوں نے کہا کہ یہ مہم غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔
حالیہ سیلاب کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں پولیو اور دیگر قابلِ انسداد بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ کھڑے پانی، ناقص صفائی کے نظام اور آبادی کی نقل و حرکت نے وائرس کے پھیلاؤ کے لیے سازگار حالات پیدا کر دیے ہیں، جس کے پیشِ نظر پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو ویکسین فراہم کرنا نہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ اکتوبر میں ہونے والی مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک دی جائے گی۔
یہ مشترکہ اقدام بچوں کے قوتِ مدافعت کے نظام کو مزید مضبوط بنانے، ان کی مجموعی صحت کو بہتر کرنے اور پولیو سمیت متعدی بیماریوں کے خلاف تحفظ میں اضافہ کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔پولیو وائرس کے مکمل خاتمے اور ہر بچے کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ معمول کے حفاظتی ٹیکوں کے ساتھ ہر مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے لازمی پلوائے جائیں۔








