راولپنڈی۔7اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ، معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا ۔غیر ملکی جریدے ’’بلومبرگ‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز …
پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ،معرکہ حق میں دشمن ہمارا کوئی بھی طیارہ نہیں گراسکا، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

مزید خبریں
راولپنڈی۔7اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ، معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا ۔غیر ملکی جریدے ’’بلومبرگ‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے ،ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو کےحصول کے لیے تیار رہتے ہیں ۔
ڈ ی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ، پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اور حقائق سے کھیلنے یا چھپانے کی کوشش نہیں کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی کہ معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا ۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں، معرکہ حق میں پاکستان کے چینی ساختہ J-10C نے رافیل سمیت متعدد بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق میں پاکستانی ہتھیاروں بشمول پاکستانی افواج میں شامل چینی پلیٹ فارمز کی مؤثر کارکردگی کی توثیق کی۔
اگست میں پاکستان نے Z-10ME حملہ آور ہیلی کاپٹر کو بھی اپنے ہتھیاروں میں شامل کرنے کا اعلان کیا، پاکستان چینی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ امریکی ساختہ F-16 طیاروں کا استعمال بھی کرتا ہے۔








