اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) موسمیاتی تبدیلیوں کے وفاقی وزیر مشاہداللہ نے کہا ہے کہ سیاست کی بنیاد عوام ہیں، یہ کبھی وزیراعظم ہاﺅس میں ہوتی ہے تو کبھی جی ٹی روڈ پر دھرنے والے بھی ہمارے دوست ہیں ۔ انہوں نے سوموارکو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلے کوعوام نے تسلیم نہیں کیا۔ نوازشریف عوام کی سیاست کرتے …
وفاقی وزیر مشاہداللہ کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) موسمیاتی تبدیلیوں کے وفاقی وزیر مشاہداللہ نے کہا ہے کہ سیاست کی بنیاد عوام ہیں، یہ کبھی وزیراعظم ہاﺅس میں ہوتی ہے تو کبھی جی ٹی روڈ پر دھرنے والے بھی ہمارے دوست ہیں ۔ انہوں نے سوموارکو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلے کوعوام نے تسلیم نہیں کیا۔ نوازشریف عوام کی سیاست کرتے ہیں۔ سیاست کی بنیاد عوام ہیں یہ کبھی وزیراعظم ہاﺅس میں ہوتی ہے کبھی جی ٹی روڈ پر تو کبھی پنجاب ہاﺅس میں غرض یہ کہ ہر جگہ ہوتی ہے۔ نوازشریف نے میثاق جمہوریت کی بات کی ہے تو اس کا مقصد ملک کو آگے بڑھانا ہے۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ عوام کیا چاہتے ہیں جب بھی ملکی ترقی کا پہیہ تیز گھومنا شروع ہوتا ہے تو کوئی نہ کوئی سپیڈ بریکر لگا دیتا ہے دھرنے والے بھی ہمارے دوست ہیں ہم کسی سیاسی جماعت سے دشمنی نہیں چاہتے۔








