اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا گیا ہے اور اب وہ عمان میں پاکستانی سفارت خانے میں محفوظ ہیں۔ منگل کو ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اچھی صحت اور بلند حوصلے …
سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا گیا ہے، اب وہ عمان میں پاکستانی سفارت خانے میں محفوظ ہیں، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کر دیا گیا ہے اور اب وہ عمان میں پاکستانی سفارت خانے میں محفوظ ہیں۔
منگل کو ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اچھی صحت اور بلند حوصلے میں ہیں، سفارت خانہ ان کی خواہش اور سہولت کے مطابق پاکستان واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ مجھے اپنے تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جنہوں نے اس سلسلے میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے ساتھ سرگرمی سے حصہ لیا اور مدد کی۔








