یوم آزادی کی ستر سالہ تقریبات کے حوالہ سے آزادی ٹرین 12 اگست سے چلے گی،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ یوم آزادی کی ستر سالہ تقریبات کے حوالہ سے آزادی ٹرین 12 اگست کو روانہ کی جائے گی۔ پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادی ٹرین مارگلہ ریلوے سٹیشن اسلام آباد سے ملک بھر کیلئے سفر کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین کے ڈبوں کو …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ یوم آزادی کی ستر سالہ تقریبات کے حوالہ سے آزادی ٹرین 12 اگست کو روانہ کی جائے گی۔ پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادی ٹرین مارگلہ ریلوے سٹیشن اسلام آباد سے ملک بھر کیلئے سفر کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین کے ڈبوں کو سجایا جائے گا، جس میں ملک کے مختلف علاقوں کی متنوع ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا، آزادی ٹرین کو کیرج فیکٹری میں سجایا جا رہا ہے، مختلف ثقافتی ورثہ کے نمونوں کو حتمی شکل دینے کیلئے 100 سے زائد مزدور کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ٹرین ہر سٹیشن پر آئے گی تاکہ ہر علاقے کے لوگوں کو خوبصورت ثقافت اور تاریخی نمونوں کو دیکھنے کا موقع مل سکے۔

مزید خبریں

Leave a Reply