گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں نٹ شیل گروپ کی جانب سے تقریب کا انعقاد

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں نٹ شیل گروپ نے تقریب کا انعقاد کیا۔ گورنر ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر سابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سہیل امان، عالمی صدر اے سی سی اے ایلہ مجید، چیف ایگزیکٹو اٹک ریفائنری لمیٹڈ عادل خٹک، …

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں نٹ شیل گروپ نے تقریب کا انعقاد کیا۔ گورنر ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر سابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل سہیل امان، عالمی صدر اے سی سی اے ایلہ مجید، چیف ایگزیکٹو اٹک ریفائنری لمیٹڈ عادل خٹک، چیئرمین سینیٹ کے خصوصی منصوبہ جات و سرمایہ کاری کے مشیر ردا قاضی

ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن میجر جنرل اسد نواز خان، معروف بزنس مین عمر شاد، چیف پبلک افیئرز آفیسر نٹ شیل گروپ میجر جنرل شہزاد نعیم خان اور چیف پبلک انگیجمنٹ آفیسر فریرہ مظہر بھی موجود تھے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور شرکا نے ملکی معیشت، سرمایہ کاری کے فروغ، دفاعی برآمدات اور صوبائی ترقی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نٹ شیل گروپ کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری محمد اظفر احسن نے شرکا کا خیرمقدم کیا اور گورنر فیصل کریم کنڈی کی صوبائی و قومی ترقی میں کاوشوں کو سراہا۔