اسلام آباد کلب میں صدارتی ایوارڈ یافتہ صحافیوں کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی بطور مہمان خصوصی شرکت

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد کلب کے پولو گراؤنڈ میں منگل کو ایک پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس سال کے صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والے ممتاز صحافیوں سید ثمر عباس، عامر الیاس رانا، عادل عباسی، انیقہ نثار اور ارشد ملک کو ان کی خدمات کے …

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد کلب کے پولو گراؤنڈ میں منگل کو ایک پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس سال کے صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والے ممتاز صحافیوں سید ثمر عباس، عامر الیاس رانا، عادل عباسی، انیقہ نثار اور ارشد ملک کو ان کی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر سینئر صحافیوں اور میڈیا تنظیموں کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نمایاں شرکا میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، فورتھ پلر کے صدر مرزا فاروق، کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید، محسن رضا خان، تنزیلہ مظہر، ہم ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز ریحان احمد، متین حیدر، سارہ خان، ایڈیٹر وی نیوز عرفان غوری، علی فرقان اور دیگر شامل تھے۔ ظہرانے کا مقصد صدارتی ایوارڈ یافتہ صحافیوں کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہنا اور میڈیا برادری کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینا تھا۔