اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا بار کونسل کے رکن سردار حشمت نواز کی قیادت میں وکلاء کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کی مطابق یہاں ملاقات میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفد کو یقین دلایا کہ وکلاء کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری قانون …
خیبرپختونخوا بار کونسل کے رکن سردار حشمت نواز کی قیادت میں وکلاء کے وفد کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا بار کونسل کے رکن سردار حشمت نواز کی قیادت میں وکلاء کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کی مطابق یہاں ملاقات میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفد کو یقین دلایا کہ وکلاء کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے، اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ وفد میں ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری سردار عدنان سدوزئی ایڈووکیٹ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عابد اعوان ایڈووکیٹ، اور پیپلز لائرز فورم کے رہنما حزب اللہ خان گنڈا پور شامل تھے۔
ملاقات میں بار اور بنچ کے باہمی تعلقات، عدالتی امور میں بہتری، اور وکلاء کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے صوبے میں عدلیہ اور وکلاء برادری کے درمیان مثبت تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر بار کونسل کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے مشاورت اور حکمتِ عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔








