اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے یونیورسٹی کے مرکزی کتب خانہ میں ہفتہ وار طلبہ و طالبات سے ملاقات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے طالبات سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ہاسٹل سہولیات، کلاس روم کے ماحول، صفائی ستھرائی، کیفے ٹیریا کی حالت اور ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت جیسے مسائل کو بغور سنا …
صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد کی طالبات سے ملاقات، مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے یونیورسٹی کے مرکزی کتب خانہ میں ہفتہ وار طلبہ و طالبات سے ملاقات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے طالبات سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ہاسٹل سہولیات، کلاس روم کے ماحول، صفائی ستھرائی، کیفے ٹیریا کی حالت اور ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت جیسے مسائل کو بغور سنا اور متعلقہ محکموں کے ذریعے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔
صدر جامعہ نے طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی نمائندہ طالبات نامزد کریں جو ان سیشنز میں اجتماعی مسائل موثر انداز میں پیش کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات میرے بچوں کی مانند ہیں، ان کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے اور میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔
صدر کے مشیر برائے طلبہ سرگرمیاں اور ہاسٹل امور ڈاکٹر صالح سلیمان الغفیلی بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے طالبات کے مسائل نوٹ کیے۔ یہ ملاقاتیں ہر منگل کو مرکزی کتب خانہ میں منعقد کی جاتی ہیں، جن میں ہر ہفتے باری باری طالبات اور طلبہ سے ملاقات کی جاتی ہے،یہ اقدام جامعہ کی شفاف، جوابدہ اور طلبہ دوست انتظامیہ کی عکاسی کرتا ہے۔








